نئی دہلی، 19 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کے چڑیا گھر میں بڑی تعداد میں آئے
بیرون ملک سے آئے پرندوں کی موت ہو گئی ہے جس کے بعد اسے عام لوگوں کے لیے
بند کر دیا گیا ہے۔
چڑیا گھر کے ذرائع نے آج بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں چڑیا
گھر میں نو
پرندوں کی موت ہوگئی ہے جس میں آٹھ پرندوں کی موت مبینہ طور پر برڈ فلو کے
وائرس سے ہوئی ہے۔
مرنے والے پرندوں میں زیادہ تر تعداد بیرون ممالک سے آنے والے پرندوں کی ہے جن میں پیٹینڈ اسٹارک، پیلكنس اور بطخ وغیرہ شامل ہیں